• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 177579

    عنوان: اگر عورت خلع لے تو حق مہر واپس کرنا ہوگا کیا؟

    سوال: اگر عورت خلع لے تو حق مہر واپس کرنا ہوگا کیا؟

    جواب نمبر: 177579

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 718-659/M=08/1441

    اگر عورت مہر پاچکی ہے اور پھر شوہر سے اسی مہر کے عوض خلع چاہتی ہے اور شوہر اسے منظور کرتے ہوئے خلع دیدیتا ہے تو عورت پر حق مہر کی واپسی لازم ہوگی اور اگر شوہر نے ابھی مہر ادا نہیں کیا تھا اور عورت خلع کا مطالبہ کرنے لگی اور شوہر نے اس کے حق مہر کے عوض خلع دیدیا تو شوہر کے ذمہ سے مہر کی ادائیگی ساقط ہو جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند