• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 177206

    عنوان: عورت چوتھے دن پاك ہوگئی اور غسل كرلیا‏، مگر صحبت كے بعد عضو پر خون لگا دیكھا تو كیا حكم ہے؟

    سوال: سر میرا یہ سوال کہ شوہر اور بیوی میں ہمبستری ہو جائے ایسی حا لت میں كہ بیوی کو تین دن پہلے حیض آیا اور اس کے بعد بیوی نے بتایا کہ اس نے غسل کیا اور وہ چوتھے دن پاک اور اب حیض نہیں ہے لیکن ہمبستری کے بعد شوہر کے عضو پر خون لگا دیکھا تو یہ گناہ تو نہیں ہوا کیوں کے بیوی کے مطابق اس دن اس کا حیض کا وقت تیسرے دن ختم ہو جا تا برائے مہربانی آئند کے لیے رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 177206

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 620-518/D=07/1441

    چونکہ صورت مسئولہ میں عورت کی عادت تین دن خون آنے کی تھی، اس کے بعد اس نے غسل بھی کیا، چوتھے دن آپ نے صحبت کی تو کوئی گناہ ان شاء اللہ نہیں ہوا؛ لیکن اب چوتھے دن بھی بیوی کو خون آگیا ہے تو یہ مانا جائے گا کہ اس کی عادت بدل گئی، اس لیے اگلے ماہ حیض آنے پر صحبت کے لیے چوتھے دن کا انتظار کرنا چاہئے، اگر اگلی مرتبہ تین دن خون آتا ہے، تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ عادت واپس تین دن پر آگئی ہے۔ خلاصہ یہ ہے کہ ایک مرتبہ جتنے دن خون آئے اگلے مہینے صحبت کے لیے اتنے ہی دن انتظار کرنا چاہئے؛ البتہ غسل کرکے نماز پڑھنا اس وقت سے ضروری ہے، جس وقت سے خون بند ہو، چاہے عادت کے دنوں سے کم پر بند ہو۔ (بہشتی زیور، حصہ دوم، ص: ۶۰) وفي الدر: وہي تثبت وتنتقل بمرة ، بہ یفتی (شامی: ۱/۴۹۹، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند