• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 176484

    عنوان: دوران عدت ایكسرا كرانے كے لیے جانا

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ دوران عدت عورت کا ہاتھ ٹوٹ گیا تھا تو کیا وہ اب اس کا ایکسر کرنے ا یا دکھانے اسپتال جاسکتی ہے ؟

    جواب نمبر: 176484

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 584-417/SN=06/1441

    اگر ایکسرے کرانا ضروری ہو تو اس مقصد سے اسپتال جا سکتی ہے، اسی طرح اگر ڈاکٹر کو دکھانے کی ضرورت ہو اور گھر میں رہ کر بہ آسانی یہ ممکن نہ ہو تو دورانِ عدت ڈاکٹر کو دکھانے کے لیے بھی باہر جا سکتی ہے، لیکن ضرورت کی تکمیل پر فوراً گھر واپس آجائے۔ (شامی: ۵/۲۲۵، وبعدہ، ط: زکریا) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند