• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 176162

    عنوان: كیا عورتیں شوق سے بالوں میں کالی یا لال مہندی لگاسکتی ہیں؟

    سوال: عورتیں شوق سے بالوں میں کالی یا لال مہندی لگاسکتی ہیں؟

    جواب نمبر: 176162

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 478-438/M=05/1441

    کالی مہندی لگانے سے اگر بالکل سیاہ رنگ نکھرتا ہے تو سفید بالوں میں ایسی کالی مہندی کا استعمال ممنوع ہوگا ہاں عورتیں سفید بالوں میں سرخ (لال) مہندی لگا سکتی ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند