• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 175500

    عنوان: عورت كا اپنی جوان بیٹی كو ساتھ لے كر بھانجے كے ساتھ حج كو جانا؟

    سوال: ایک مسئلہ کا جواب مطلوب ہے وہ یہ کہ زینب اپنے بھانجہ زید کے ساتھ عمرہ یا حج کو جاتی ہے... زینب کے لئے زید محرم ہے... اگر زینب اپنی بیٹی فاطمہ کو لیکر جانا چاہے تو جا سکتی ہے یا نہیں؟ کیونکہ زینب اور زید کے درمیان محرم کا رشتہ ہے لیکن زینب کی بیٹی فاطمہ اور زید کے درمیان محرم کا رشتہ نہیں ہے؟

    جواب نمبر: 175500

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 399-351/M=04/1441

    صورت مسئولہ میں اگر زینب کی بیٹی فاطمہ جوان ہے تو اس کو زید کے ساتھ حج یا عمرہ کے لئے جانا جائز نہیں کیوں کہ ان دونوں کے درمیان محرمیت کا رشتہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند