• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 175265

    عنوان: اگر خواتین چوڑی نہ پہنیں تو كیا حكم ہے؟

    سوال: حضرت میرا سوال ہے کہ خواتین کاچوڑی ناپہنناکیساہے، بعض خواتین کہتی ہیں کہ جوخواتین چوڑی نہیں پہنتیں ان کے ہاتھ کھانا پینا حرام ہے؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ رات میں بلی کاروناکیساہے؟کہتے ہیں کہ رات میں بلی کارونااچھانہیں ہوتاہے؟ تیسرا سوال یہ ہے کہ ٹوٹے برتن استعمال میں لاناکیساہے؟

    جواب نمبر: 175265

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 334-300/D=05/1441

    (۱) خواتین کا چوڑی پہننا جائز درجے کا عمل ہے، اگر نہ پہنیں تو بھی کوئی حرج نہیں ہے؛ البتہ یہ بات جو مشہور ہے کہ جو خواتین چوڑی نہیں پہنتیں ان کے ہاتھ کھانا پینا حرام ہے یہ بالکل غلط ہے، اس کی کوئی اصل نہیں ہے۔ (اغلاط العوام، ص: ۱۰، مسئلہ: ۶۲)

    (ب) لوگوں کا یہ کہنا کہ رات میں بلی کا رونا اچھا نہیں یہ بے بنیاد بات ہے۔ (اغلاط العوام، ص: ۷)

    (ج) ٹوٹے ہوئے برتن کے استعمال سے حدیث شریف میں ممانعت وارد ہوئی ہے، اس لیے اس کا استعمال صحیح نہیں ہے۔ ”عن أبي سعید الخدري أنہ قال: نہیٰ رسول اللہ - صلی اللہ علیہ وسلم - عن الشرب من ثُلمة القدح“ (أبوداوٴد شریف، کتاب الأشربة، باب فی الشرب من ثُلمة القدح)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند