• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 175210

    عنوان: كسی نامحرم كو بھائی بناكر اس سے بات چیت كرنا؟

    سوال: میرے چچازاد بھائی نے تقریباً ۱۰ سال قبل جس عورت سے شادی کی ہے اس عورت کا بھائی نہیں ہے لہٰذا پچھلے ۲ سال سے وہ مجھے بھائی مانتی ہیں اور میں بھی اسے بہن سمجھ کر اس سے باتیں کرتا ہوں۔ہمارا یہ بھائی بہن کا رشتہ اور بات کرنا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 175210

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 434-308/B=04/1441

    آپ دونوں ایک دوسرے کے لئے نامحرم ہیں۔ بے پردگی کے ساتھ تعلق رکھنا اور بات چیت کرنا، ملنا جلنا جائز نہیں۔ آپ کے لئے ان سے پردہ کرنا واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند