• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 166688

    عنوان: کیا عورت امامت کر سکتی ہے

    سوال: سوال نمبر ۱: کیا ایک جگہ بہت سی عورتیں موجود ہوں تو کیا وہ لوگ جماعت کر کے نماز ادا کرسکتے ہیں جس کا امامت عورت کر رہی ہوں۔ سوال نمبر ۲: کیا عورت اپنے گھر میں کسی فرض نماز کی امامت کر سکتی ہے ؟ سوال نمبر ۳: کچھ عورتوں نے بہت سی فرض نماز عورت کی امامت میں ادا کی ہے کیا وہ نماز ہوگی یا پھر سے دہرانا پڑے گا؟

    جواب نمبر: 16668801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:177-107/sd=2/1440

     (۱،۲)عورتوں کا باہم جماعت سے نماز پڑھنا کہ کوئی عورت امام بنے مکروہ تحریمی ہے ۔

    (۳) نماز تو اداء ہوجائے گی؛ البتہ کراہت کی وجہ سے ثواب میں نقص رہے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند