• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 9769

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ میں جب بھی مسجد کے سامنے سے گزرتا ہوں تو مجھے کچھ پڑھنے کودل کرتا ہے۔ مجھے بس اس کا جواب چاہیے کہ مجھے کیا پڑھنا چاہیے؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ میں جب بھی مسجد کے سامنے سے گزرتا ہوں تو مجھے کچھ پڑھنے کودل کرتا ہے۔ مجھے بس اس کا جواب چاہیے کہ مجھے کیا پڑھنا چاہیے؟

    جواب نمبر: 9769

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1315=1315/ م

    مسجد کے سامنے سے گذرتے وقت کوئی خاص دعا پڑھنا لازم نہیں، آپ خاموشی کے ساتھ بھی گذرسکتے ہیں، اور اگر کچھ پڑھتے ہوئے گذرنے کو دل کرتا ہے تو قرآن کی تلاوت یا درود شریف یا کوئی ذکر کرتے ہوئے گذرجایا کریں۔ یہ تسبیح بھی پڑھ سکتے ہیں: سبحان اللہ والحمد للہ ولا إلہ إلا اللہ واللہ أکبر۔

    ترمذی شریف میں انھیں کلمات کے پڑھنے کی ہدایت ہے۔ (د)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند