• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 9114

    عنوان:

    ایک مسجد کی آمدنی سے دوسری مسجد کے اخراجات ادا کرسکتے ہیں یا نہیں؟

    سوال:

    ایک مسجد کی آمدنی سے دوسری مسجد کے اخراجات ادا کرسکتے ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 9114

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1174=1174/ ل

     

    ایک مسجد کی آمدنی، دوسری مسجد میں لگانا درست نہیں، ہاں اگر کسی مسجد کی آمدنی زائد ہو، جس کی نہ فی الحال ضرورت ہو اور نہ مستقبل میں اس کی ضرورت کا اندازہ ہو، اور تحفظ کی کوئی قابل اطمینان صورت بھی نہ ہو، تو ایسی صورت میں بمشورہٴ ذمہ داران اس مسجد کی زائد آمدنی، دوسری مسجد کے اخراجات میں لگاسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند