• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 9091

    عنوان:

    ہمارے گاؤں میں ایک پرانی مسجد تھی۔ مسجد شہید کردی گئی اورنئی تعمیر جاری ہے۔ لوگوں نے مسجد کے کونے پر ایک راستہ بنایا ہے۔ اوپر مذکور راستہ پہلے مسجد کا حصہ تھا اور لوگ اس جگہ پر سجدہ ادا کرتے تھے۔ کیا وہ جگہ نمازیوں کے راستہ کے طور پر استعمال کی جاسکتی ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 9091

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتویٰ: 1536=1285/ل

    جو جگہ ایک بار مسجد ہوجاتی ہے وہ قیامت تک مسجد ہی رہتی ہے، لہٰذا صورت مسئولہ میں اس جگہ کو راستے کے طور پر استعمال کرنا جائز نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند