• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 34944

    عنوان: مسجد کے متولی کیسے شخص کو بنایا جائے ؟، قرآن میں متولی کے جو صفات بیان کئے ہیں وہ کیا ہیں ؟

    سوال: مسجد کے متولی کیسے شخص کو بنایا جائے ؟، قرآن میں متولی کے جو صفات بیان کئے ہیں وہ کیا ہیں ؟

    جواب نمبر: 34944

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1673=1349-11/1432 قرآن پاک میں صرف اتنا مذکور ہے: ”اِنَّ اللّٰہَ یَأْمُرُکُمْ اَنْ تُؤَدُّوْا الْاَمَانَاتِ اِلٰی اَہْلِہَا“ یعنی کوئی کام کسی کے سپرد کرو تو ایسے شخص کو سپرد کرو جو اس کام کی اہلیت رکھتا ہو نااہل کو کوئی کام سپرد نہ کرنا چاہیے۔ جو شخص وقف کے مسائل سے خوب واقف ہو، دین دار اور دیانت دار ہو متولی بننے کا اہل ہو اس کو متولی بنانا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند