• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 33116

    عنوان: ہماری مسجد میں اختلاف کی وجہ سے ذمہ داروں (متولی ، ٹرسٹی)کا انتخاب وقف بورڈ کی طرف سے کرایا جارہا ہے الیکشن کے ذریعہ ، حق اور باطل والے دونوں حصہ لے رہے ہیں، ہم لوگ اس الیکشن میں ووٹ ڈال کر حق والوں کا ساتھ دیں یا مسجد کے احترام میں خاموشی اختیار کریں؟ براہ کرم، جلد جواب دیں۔ الیکشن قریب ہے۔

    سوال: ہماری مسجد میں اختلاف کی وجہ سے ذمہ داروں (متولی ، ٹرسٹی)کا انتخاب وقف بورڈ کی طرف سے کرایا جارہا ہے الیکشن کے ذریعہ ، حق اور باطل والے دونوں حصہ لے رہے ہیں، ہم لوگ اس الیکشن میں ووٹ ڈال کر حق والوں کا ساتھ دیں یا مسجد کے احترام میں خاموشی اختیار کریں؟ براہ کرم، جلد جواب دیں۔ الیکشن قریب ہے۔

    جواب نمبر: 33116

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1415=861-8/1432 مسجد کے معاملات میں الیکشن کا طریقہ اختیار کرنا اسلامی اصول سے غلط ہے، جو کچھ اوصاف متولی کے اسلام میں طے ہیں ان کو ملحوظ رکھ کر مقرر کرنا واجب ہے، تاہم جب کہ یہ غیراسلامی طریقہ تھوپ ہی دیا تو ووٹ نہ دینا بھی خلافِ مصلحت ہے ، امیدواروں میں سے جو امید وار متقی پرہیزگار اور دیانت وامانت میں مضبوط قدم رکھتا ہو، اس کے صلاح وتقویٰ پر مقامی علماء صالحین متقین کو اطمینان ہو ایسے امیدوار کے حق میں ووٹ دیدینا چاہیے۔ مدرسہ مفتاح العلوم خضر آباد میل وشارم کے علمائے کرام سے مشورہ کرکے ووٹ دینے کا معاملہ طے کریں تو ان شاء اللہ بہتر ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند