• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 32760

    عنوان: ایسی مسجد میں جہاں صرف مخصوص لوگوں کو نماز پڑھنے کی اجازت ہے ، نماز پڑھنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟کیا شریعت میں یہ جائز ہے کہ صرف خاص لوگ مسجد میں نماز پڑھیں؟ مثلاً آج کل سیکورٹی کے مسائل کی وجہ سے کسی خاص مسجد میں عام لوگوں کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے۔ براہ کرم، اس پرروشنی ڈالیں۔

    سوال: ایسی مسجد میں جہاں صرف مخصوص لوگوں کو نماز پڑھنے کی اجازت ہے ، نماز پڑھنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟کیا شریعت میں یہ جائز ہے کہ صرف خاص لوگ مسجد میں نماز پڑھیں؟ مثلاً آج کل سیکورٹی کے مسائل کی وجہ سے کسی خاص مسجد میں عام لوگوں کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے۔ براہ کرم، اس پرروشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 32760

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1019=855-7/1432 مسجد میں اللہ تبارک وتعالیٰ کی عبادت کے لیے بنائی جاتی ہے، لہٰذا کسی شخص کو مسجد میں نماز پڑھنے سے روکنا درست نہیں ہے، قرآن کریم میں ہے: ”وَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ مَنَعَ مَسَاجِدَ اللّٰہِ اَنْ یُذْکَرَ فِیْہَا اسْمُہُ“ (البقرة) تاہم ایسی مساجد میں نماز پڑھنا جائز ہے، اور اس میں نماز پڑھنے سے نماز درست ہوجاتی ہے۔ سیکورٹی کی وجہ سے اگر کسی مسجد میں عام لوگوں کے آنے پر خطرات کی وجہ سے پابندی عائد کی جائے تو اس کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند