• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 31785

    عنوان: مسجد میں سوال کرنا جائز ھے؟ اور کیا ایسے شخص کی مسجدکے اندر اعانت کرنابھی جائز ھے؟

    سوال: ھمارے یہاں آجکل مسجد میں نماز ختم ھوتے ھی کچھ لوگ آگے پیچھے صفوں میں موجود ھوتے ھیں کھڑے ھو کر اپنے حالات بتاکر مدد کا سوال کرتے کبھی کسی کی تقریر بڑی اچھی ھوتی ھے تو اسے وھیں بیٹھے بیٹھے مخیر حضرات پیسے دے دیتے ھیں ورنہ وہ سوال کرنے کے بعد مسجد کے دروازے کے پاس کھڑے ھوجاتے ھیں۔ سوال یہ ھے کہ کیا اس طرح مسجد میں سوال کرنا جائز ھے؟ اور کیا ایسے شخص کی مسجدکے اندر اعانت کرنابھی جائز ھے؟

    جواب نمبر: 31785

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 799=799-5/1432 مسجد میں سوال کرنے اور سائل کی امداد کرنے کو مکروہ لکھا ہے، اس لیے اس سے بچنا چاہیے، ویحرم فیہ السوال ویکرہ الإعطاء مطلقًا․․ (درمختار)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند