• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 174856

    عنوان: مسجد کے صحن میں قربانی کا جانور رکھنا

    سوال: کیا کوئی شخص قر بانی کا جانور مسجد کے صحن میں رکھ سکتا ہے اگر رکھتا ہے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہوگا ؟جواب مدلل ہو ۔

    جواب نمبر: 174856

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:305-244/sn=3/1441

     صحن مسجد سے اگر مراد احاطہ مسجد میں موجود خالی جگہ ہے تو اس سلسلے میں عرض ہے کہ ایسی جگہ ضروریات مسجد کے لیے ہوتی ہے ، ظاہر ہے کہ قربانی کا جانور رکھنا ضروریاتِ مسجد میں سے نہیں ہے؛ اس لیے وہاں قربانی کا جانور رکھنادرست نہیں ہے ۔ لما قالوا مراعاة غرض الواقفین واجبة (رد المحتار علی الدر المختار6/665،ط: زکریا) جوشخص ایسا کرتا ہے وہ غلط کرتا ہے ، کمیٹی کے لوگوں کو چاہیے کہ اسے حکم شرعی سے آگاہ کرتے ہوئے اس عمل سے منع کریں ۔صحن مسجد سے مراد اگر وہ حصہ ہے جو مسجد کا جز ہوتا ہے ؛ البتہ غیر مسقف ہوتا ہے تو اس میں جانور باندھنے میں تو مذکورہ بالا قباحت کے علاوہ ایک اہم قباحت یہ ہے کہ اس میں تلویث مسجد بھی ہے ؛ اس لیے ایسی صورت میں تو جانور باندھنا اور بھی برا ہوگا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند