• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 773

    عنوان: اگر آڈیو یا ویڈیو سے سجدہ کی آیت سنی جائے تو کیا سجدہ کرنا ضروری ہے یا نہیں؟

    سوال:

    اگر آڈیو یا ویڈیو سے سجدہ کی آیت سنی جائے تو کیا سجدہ کرنا ضروری ہے یا نہیں؟

    کیا آڈیو یا ویڈیو کے احکام میں کچھ اختلاف ہے؟

    جواب نمبر: 773

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 660/ج=660/ج)

     

    آڈیو یا ویڈیو سے قرآن پاک کی تلاوت اگر براہ راست ٹیلی کاسٹ کی جارہی ہو تو آیت سجدہ سننے سے سجدہٴ تلاوت واجب ہوجائے گا۔ اور اگر براہِ راست ٹیلی کاسٹ نہ کی جارہی ہو بلکہ سی ڈی وغیرہ کے ذریعہ سنی جارہی ہو تو آیت سجدہ سننے سے سجدہ تلاوت واجب نہ ہوگا اور اس مسئلہ میں آڈیو اور ویڈیو دونوں کا حکم ایک ہے، البتہ ویڈیو میں چونکہ پڑھنے والے کی تصویر بھی آتی ہے اس لیے اس سے قرآن پاک کی تلاوت یا کوئی اور چیز سننا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند