• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 177956

    عنوان: اگر علیحدہ نماز پڑھنے والا آیت سجدہ كسی دوسرے سے سن لے تو كیا اس پر سجدہٴ سہو واجب ہوگا؟

    سوال: اگر کوئی منفرد نماز اتنی اونچی آواز سے پڑھے کہ ساتھ بیٹھا ہوا یا دوسرا نماز پڑھتا ہوا شخص آیتِ سجدہ سنے تو کیا سننے والے پر سجدہ تلاوت واجب ہوگا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 177956

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 734-606/D=08/1441

    منفرد نے آیت سجدہ اتنی آواز سے پڑھی کہ دوسرے شخص نے اسے سن لیا تو سننے والے پر سجدہ تلاوت واجب ہوگا سننے والا خواہ اپنی علیحدہ نماز پڑھ رہا ہوں یا یونہی بیٹھا ہو پس صورت مسئولہ میں ساتھ بیٹھنے والے اور علیحدہ نماز پڑھنے والے دونوں پر سجدہ تلاوت واجب ہوگا۔

    قال فی الشامی: ولو سمع المصلی ای سواء کان اماماً او موٴتما او منفرداً وقولہ ”من غیرہ“ ای ممن لیس معہ فی الصلاة سواء کان اماماً غیر امامہاو موٴتما بذالک الامام او منفرداً او غیر مصل اصلاً (ج: ۲/۵۸۸، الدر مع الرد)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند