• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 177281

    عنوان: قرآن مجید کے تراجم کی تحقیق

    سوال: مندرجہ ذیل قرآن مجید کے تراجم کے بارے میں دارالافتاء دیوبند کی فتویٰ لینا چاہتا ہوں کہ آیا ان کا مطالعہ کرنا یا ہدیہ میں دینا درست ہے۔ 1) القرآن المبین، آیت بہ آیت، الگ الگ، آمنے سامنے ، مترجم حافظ قاری فہیم الدین صدیقی میرٹھی۔ ان کی سائٹ https://alquraanulmubiin.com 2) آسان ترجمہ قرآن مجید (لفظ بہ لفظ)مترجم حافظ نذر احمد https://archive.org/details/QuranLafziTarjumaByHafizNazarAhmadPara01/mode/1up 3) قرآن آسان تحریک دو رنگوں میں لفظی ترجمہ ؛ مترجم مولانا سید شبیر احمد صاحب https://www.quranasan.net/ یہ تمام نسخوں کی پی ڈی ایف انٹرنیٹ پر بآسانی میسر ہیں اور آسان لفظی ترجموں کی وجہ سے بہت زیادہ عوام میں مشہور ہیں۔ افنان

    جواب نمبر: 177281

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:710-620/L=9/1441

    آپ نے ترجمہ قرآن کی جن کتابوں کا نام لکھا ہے ان سے ہم واقف نہیں؛ اس لیے ان پر کوئی تبصرہ کرنا دشوار ہے ؛البتہ اگر آپ ترجمئہ قرآن اور تفسیر مطالعہ کرنا چاہتے ہیں تو مندرجئہ ذیل کتابوں کا مطالعہ آپ کے لیے بہتر ہوگا،(۱)معارف القرآن مؤلف مفتی شفیع صاحب ۔(۲)تفسیر عثمانی مع ترجمئہ شیخ الہند از شیخ الہند حضرت مولانا محمود حسن دیوبندی و شیخ الاسلام حضرت مولانا شبیر احمد عثمانی رحمہما اللہ تعالیٰ۔(۳)آسان ترجمئہ قرآن از شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی تقی عثمانی دامت برکاتہم۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند