• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 1534

    عنوان: چاندی کے سکوں اور برتن جن پر آیاتِ قرآنی نقش ہوں، انھیں پگھلاکر عورتوں کے لیے زیور بناسکتے ہیں یا نہیں؟

    سوال: چاندی کے سکوں اور برتن جن پر آیاتِ قرآنی نقش ہوں، انھیں پگھلاکر عورتوں کے لیے زیور بناسکتے ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 1534

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 514/م=503/م

     

    چاندی کے جن سکوں اور برتنوں پر قرآنی آیات نقش ہوں ان کو پگھلانا مکروہ ہے کما في الدر المختار: تکرہ إذابة درھم علیہ آیة إلا إذا کسرہ، ہاں اگر اُن سکوں اور برتنوں کو پہلے توڑکر اس طرح ٹکڑے کرلیے جائیں کہ آیت ناتمام رہ جائے اور صرف حروف باقی رہ جائیں تو اب ان کو پگھلاکر زیوروغیرہ بنانا بلاکراہت جائز ہے کما في الشامي: قولہ إلا کسرہ فحینئذ لا یکرہ کما لا یکرہ مسہ لتفرق الحروف أو لأن الباقي دون آیة۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند