• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 177999

    عنوان: مقدس ہستیوں کے بارے میں بہت برے خیالات آنا

    سوال: مجھے گزشتہ کئی سالوں سے مقدس ہستیوں کے بارے میں بہت برے خیالات آتے ہیں جو کہ ناقابل بیان ہیں۔علاج معالجہ کروا چکا ہوں مگر کوء افاقہ نہیں ہوا۔ میں ہر ممکن کوشش کے باوجود خیالات روک نہیں پاتا ہوں۔ لگتا ہے میرا ایمان کھو گیا ہے ۔ اس مشکل کا حل بتا دیں۔

    جواب نمبر: 177999

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 781-691/M=08/1441

    برے خیالات و وساوس، شیطان کی طرف سے ہوتے ہیں، ان کو دفع کرنے کے لئے یہ اَوراد پڑھ سکتے ہیں، اگر نماز کی حالت میں نہیں ہیں تو تعوذ (اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم) پڑھ کر آمنت باللہ پڑھ لیا کریں نیز معوذتین اور یہ دعا بھی پڑھا کریں، اللہم إنی اعُوذُبِکَ مِن ہَمَزات الشَّیَاطین وأعُوذ بک رَبِّ أن یَحْضُرون اگر نماز میں خیالات آئیں تو ذہن کو یکسو کرکے افعال نماز کی طرف پھیرنے کی کوشش کریں، اگر ہو سکے تو کسی متبع سنت و صاحب نسبت بزرگ سے اصلاحی تعلق قائم کرکے ان کی تجویز کردہ ہدایات پر عمل کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند