• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 175726

    عنوان: غلط وساوس كا علاج

    سوال: مجھے زیادہ سوچنے کی عادت ہے، اس وجہ سے میں مایوس ہوجاتاہوں، اور گناہ کی طرف بڑھ جاتاہوں۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 175726

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:440-353/L=5/1441

    آپ اپنے آپ کو فارغ رکھنے کے بجائے کسی نیک کام ذکر تلاوت وغیرہ میں مشغول رکھنے کی کوشش کریں اور کبھی سوچنا ہو تو ادھر ادھر کی سوچ کے بجائے قبر ،حشر،آخرت وغیرہ کے بارے میں سوچا کریں ،غلط خیالات آئیں تو اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم پڑھ لیا کریں ؛کیونکہ غلط خیالات شیطان کی طرف سے ہوتے ہیں ،اس میں ہرگز منہمک نہ ہوں بلکہ اس طرف سے توجہ پھیر کر کسی نیک کام میں مشغول ہوجائیں ،اللہ رب العزت آپ کی اس بیماری کو دور فرمائے ۔ قال تعالیٰ: (وَإِمَّا یَنْزَغَنَّکَ مِنَ الشَّیْطَانِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللَّہِ إِنَّہُ سَمِیعٌ عَلِیمٌ) (الأعراف: 20)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند