• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 174759

    عنوان: گناہ كا خیال آنے سے بچنے كا طریقہ اور اس كی دعا

    سوال: میری عمر 30 سے زیادہ ہے جب میں 16 سال کا تھا تب سے ایسا ہو رہا ہے اور اس پہ میرا کوئی اختیار بھی نہیں ہے میں چاہتا ہوں آپ کوئی میری رہنمائی کریں میرے ذہن میں اکثر اپنی بہن سے زنا کرنے کا خیال آتے ہیں کئی بار وہ مجھ سے بال بال بچی میں سونے کے دوران اس کو چھیڑتا تھا جب وہ نیند میں ہوتی تھی ایک بار تو میں زنا کرنے ہی لگا تھا لیکن اس کی آنکھ کھل گئی اور بچ بچا ہو گیا اب ہم دونوں شادی شدہ ہیں لیکن میرے ذہنی خیال اپنی جگہ موجود ہیں اس کا کوئی حل بتائیں مسلک ک لحاظ سے میں سنی ہو امام ابو حنیفہ کو مانتا ہوں۔

    جواب نمبر: 17475901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 205-141/B=02/1441

    آپ کا یہ خیال شیطانی خیال ہے۔ اپنی سگی بہن سے چھیڑ خوانی نہ کرنے کا عزم مصمم کرلیں، اور بہن سے بہت دور کسی جگہ رہیں۔ اور کثرت سے یہ دعا پڑھتے رہیں۔ رَبِّ اَعُوْذُبِکَ مِنْ ہَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ وَاَعُوْذُبِکَ رَبِّ أنْ یَّحْضُرُوْن ۔ اللہ تعالی آپ کو ناپاک خیالات اور وسوسوں سے دور رکھے۔ آمین ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند