• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 173934

    عنوان: میں گناہوں اور ساوس سے بہت پریشان ہوں، آپ سے گذارش ہے کہ کوئی حل بتائیں۔ دعا کی درخواست ہے۔

    سوال: میں گناہوں اور ساوس سے بہت پریشان ہوں، آپ سے گذارش ہے کہ کوئی حل بتائیں۔ دعا کی درخواست ہے۔

    جواب نمبر: 173934

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 195-134/SN=03/1441

    گناہوں پر اللہ تعالی کی جو وعیدیں آئی ہیں، ان کا استحضار کریں، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نیز حضراتِ صحابہ وغیرہم کی زندگی کا مطالعہ کریں، پنجوقتہ نمازیں پابندی کے ساتھ باجماعت ادا کریں، ان شاء اللہ گناہوں سے حفاظت رہے گی، اگر اتفاقاً کبھی کسی گناہ کا صدور ہو جائے تو فوراً توبہ و استغفار کرلیں، حدیث میں ہے کہ بندہ گناہ کرکے جب توبہ کرلیتا ہے تو وہ ایسا ہو جاتا ہے گویا اس نے گناہ کیا ہی نہیں، التائب من الذنب کمن لا ذنب لہ (ابن ماجہ) رہے وساوس تو اس سلسلے میں بہترین علاج یہ ہے کہ ان کی طرف التفات ہی نہ کیا جائے، اگر کبھی دل میں وسوسہ محسوس ہو تو فوراً لا حول پڑھ لیں اور ذکر و درود کی کثرت رکھیں، ان شاء اللہ وساوس کی پریشانی سے نجات پا جائیں گے۔ نیز بہتر ہے کہ آپ قریب کے کسی متبع سنت شیخ سے اپنا اصلاحی تعلق قائم کرلیں اور وقتا فوقتا انہیں اپنے احوال بتلاکر ہدایات حاصل کرلیا کریں ایسا کرنے سے ان شاء اللہ گناہ میں بھی کمی آئے گی نیز وساوس بھی دور ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند