• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 169258

    عنوان: جمہور علماء كا موقف راجح قرار دینے میں كس قسم كے علماء مراد ہیں؟

    سوال: کیا اسلام نے اکثریت اور جمہور کی رائے کو حجت تسلیم کیا ہے ؟ عقائد اور اصول و فروع میں جمہور علماء کے موقف کو ترجیح دینا درست ہے کیا ؟ جمہور سے مراد پوری دنیا میں اکثریت کی رائے دیکھنا دیکھنا ہوگی یا اپنے اپنے ملک کی ؟

    جواب نمبر: 169258

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 788-811/H=08/1440

    جن امور میں جمہور کا موقف راجح ہوتا ہے اُن میں عام طور پر جمہور سے مراد ایسے علماء کی اکثریت ہوتی ہے کہ جو رسوخ فی علوم الدین، تقویٰ طہارت انابت الی اللہ اور اصابت رائے میں درجاتِ علیا پر ہوں خواہ دنیا بھر میں وہ کہیں رہتے ہوں کسی خاص ملک اور خطہ کے علماء مراد نہیں ہوتے کوئی خاص مسئلہ آپ کے پیش نظر ہو تو اُس کو صاف صحیح واضح انداز پر لکھ کر سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند