• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 165380

    عنوان: عصر كی نماز شوافع كے پیچھے مثل ایك مثل پر پڑھنا؟

    سوال: ہم لوگ بہت سالوں سے ممبئی اطراف میں رہتے ہیں۔ حنفی مسلک سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہاں پر شافعی مسلک کی مسجدیں ہیں اور ان کے پیچھے ہم لوگ نماز پڑھتے آرہے ہیں۔ عصر کی نماز شافعی مسلک سے 4:30 pm پر کھڑی ہوتی ہے اور حنفی کا وقت تقریباً 5:05 pm پر شروع ہوتا ہے۔ جب کہ ہم شافعی مسلک کے وقت پر نماز پڑھتے ہیں۔ براہ کرم، قرآن و احادیث کی روشنی میں وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 165380

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 65-152/B=2/1440

    اگر وہاں قریب پاس میں حنفی کی کوئی مسجد نہیں ہے تو صاحبین کے نزدیکعصر کی نماز شوافع کے پیچھے ایک مثل پر نماز پڑھ لینے سے بھی ادا ہو جائے گی۔ البتہ ایسا کرنا بہتر نہیں ہے اپنی کوئی مسجد بنائیں۔ یا مصلی بنائیں جہاں حنفی لوگ سنت و مستحب کے مطابق نماز ادا کرلیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند