• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 177845

    عنوان: اگر کوئی عورت چھ سال سے میکے میں ہو اور چھ سال بعد اس نے اپنے شوہر سے خلع لیا ہو تواس کی عدت کتنی ہوگی؟

    سوال: اگر کوئی عورت چھ سال سے میکے میں ہو اور چھ سال بعد اس نے اپنے شوہر سے خلع لیا ہو تواس کی عدت کتنی ہوگی؟

    جواب نمبر: 177845

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 742-583/D=08/1441

    شوہر سے مفارقت خواہ خلع اور طلاق کی وجہ سے ہو یا شوہر کی موت کی وجہ سے بیوی پر عدت بہرصورت واجب ہوتی ہے یہ اللہ تعالی کا حکم ہے چاہے مفارقت سے پہلے زوجین عرصہ دراز سے علیحدہ علیحدہ رہتے ہوں تو بھی عدت واجب ہوگی۔

    پس صورت مسئولہ میں خلع یا طلاق ہو جانے کی صورت میں بیوی پر عدت واجب ہوگی اگر بیوی کو حیض آتا ہے تو طلاق و خلع کے بعد مکمل تین حیض کے آنے سے عدت پوری ہوگی اور اگر حیض آنا بند ہو چکا ہے تو مکمل تین ماہ گذر جانے سے عدت پوری ہوگی۔

    وفي حق حرة ولو کتابیة تحت مسلم تحیض ثلاث حیض کوامل وفی حق من لم تحض او بلغت فی السن ثلاثة اشہر ۔ (الدر مع الرد: ۵/۱۸۶)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند