• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 174442

    عنوان: دوران عدت جماع سے عدت كی مدت میں فرق ہوگا یا نہیں؟

    سوال: اگر شوہر بیوی کو طلاق دیدے اس کے بعد بیوی شوہر کے گھر عدت گذار رہی ہو کہ حلالہ کرکے نکاح کرے گی دوبارہ اپنے شوہر سے اس دوران وہ زنا کر بیٹھے تو کیا اس سے عدت کی مدت میں فرق پڑ ے گا جب کہ اس زنا سے حمل نہیں ہوا ہو؟ اگر پڑے گا تو اس کی تفصیل بتائیں۔

    جواب نمبر: 174442

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 233-191/M=03/1441

    صورت مسئولہ میں اس کی عدت کی مدت میں فرق نہیں پڑے گا، عورت تین حیض کے ذریعہ ہی عدت کی تکمیل کرے گی لیکن اس گناہ سے توبہ استغفار لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند