معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 1288
زید نے اپنی منکوحہ کو رخصتی سے ایک سال قبل طلاق صریح دی۔ اب ایک سال بعد اس کی رخصتی ہورہی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا اب اس کا دوبارہ نکاح پڑھا جائے گا یا نہیں؟
زید نے اپنی منکوحہ کو رخصتی سے ایک سال قبل طلاق صریح دی۔ اب ایک سال بعد اس کی رخصتی ہورہی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا اب اس کا دوبارہ نکاح پڑھا جائے گا یا نہیں؟
جواب نمبر: 128801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
(فتوى: 362/ل = 362/ل)
اس نے کس لفظ سے طلاق دی تھی اس کو لکھ کر دوبارہ استفتاء ارسال کیا جائے نیز خلوت صحیحہ ہوئی تھی یا نہیں؟ اس کو بھی لکھا جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میری شادی کو دس سال ہوگئے ہیں ، میں اپنے شوہر کی جسمانی ساخت کی وجہ سے ناخوش ہوں۔ میں اس کی بناوٹ سے نفرت کرتی ہوں اور سوچتی ہوں کہ ہماری شادی غیر موزوں ہے۔ میری شادی کے شروع میں میرے والدین نے مجھے طلاق لینے کا مشورہ دیا،اگر میں اس کو واقعی ناپسند کرتی ہوں،لیکن میں اس وقت تناؤ کا شکار تھی اور کوئی فیصلہ نہیں کرسکی ۔ میں نے الجھن کی وجہ سے بہت سی مرتبہ وضع حمل کرایا۔ میں نے نفسیاتی ڈاکٹر سے بھی رابطہ کیا اس نے مجھ سے کہا کہ میں لڑائی جھگڑا اور اختلاف کا شکار ہوں۔ میں اب بھی ایک الجھن میں ہوں کہ اس کے ساتھ رہنا بہتر ہے یا اس سے طلاق لے لینا۔اس جھگڑا کی وجہ سے نہ تو میں اس کے ساتھ خوش رہ سکتی ہوں نہ ہی اس سے طلاق لینے کا فیصلہ کرسکتی ہوں۔ وضع حمل کی اصل وجہ جھگڑا ہے۔ اتنا وقت گزرنے کے بعد بھی میری زندگی عذاب بن گئی ہے، میرے والدین مجھے نظر اندازکرتے ہیں کیوں کہ وہ مجھ سے بیزار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر میں کوئی پختہ فیصلہ کروں گی تب ہی وہ میرے ساتھ تعاون کریں گے۔ لیکن میں کوئی فیصلہ لینے سے قاصر ہوں۔ میں اپنے شوہر کے ساتھ رہنے کا سوچ کرکے اداس ہوجاتی ہوں، لیکن اس کے ساتھ یہ بھی سوچتی ہوں کہ اتنے سال تک اس کے ساتھ رہنے کے بعد اس سے طلاق لینا غلط ہے اور یہ کہ میں نے وضع حمل کرایا ہے۔ اگر میں اس سے طلاق لوں تو یہ ناقابل معافی گناہ لگتا ہے۔ یہ خیال مجھے کوئی پختہ فیصلہ کرنے سے روکتا ہے۔ برائے کرم مجھے مشورہ دیں، کیوں کہ میں اپنی دوہری مشکل کواپنے والدین سے بھی نہیں کہہ سکتی ہوں۔ میں اس دوہری مشکل سے باہر آنا چاہتی ہوں۔اپنی شادی کے شروع میں میں اس سے طلاق لینا چاہتی تھی، لیکن میں سمجھتی تھی کہ صرف جسمانی بناوٹ کی وجہ سے اس سے طلاق لینا گنا ہ ہے، لیکن اب میں سوچتی ہوں کہ شروع شادی ہی میں خلع لے لیتی تو بہتر ہوتا۔ میں اپنی بیوقوفی پر خوف زدہ ہوں۔ اب میں جاننا چاہتی ہوں کہ میرے لیے کیا بہتر ہے؟ میں اس سے خلع لینا چاہتی ہوں، لیکن اسقاط کی سوچ مجھے ایسا کرنے سے روکتی ہے۔برائے کرم مجھے جواب دیں۔
335 مناظرکیا فرماتے ہیں
علماء دین شرح متین مسلہ زیر پر مفقود بلخبر کی مدت کتنی ہئے ایک خاتون
کا شوہر تقریباً شادی کےچھے ماہ بعد سے اپنی بیوی کو اپنے مانباپ کے پاس
چھوڑکردوسری لڑکی کے ساتھ چلا گیا اور اس کا کچھ بھی اتہ پتہ نہی ہے لڑکے
کے والد سے بذریعہ فون گفتگو ہورہی ہئے لیکن لڑکی کو اس کی خبر نہی
ہورہی ہئے اور وہ اس لڑکی کے ساتھ گذر بسر کرنے تیار نہی ہئے کیونکہ وہ اپنے
والد و والدہ کی زبردستی سے شادی کیا ہئے جو بعد میں اسکی اطلاع ہمیں ملی
ہئے اور لڑکے کے اوپر تقریباً آٹھ پولیس کیس چوری اور دھوکہ بازی کے
کئے گئے ہیں فی الوقت وہ اس ریاست میں نہی ہیں بلکہ دوسری ریاست میں چھپ
کر رہ رہا ہئے ایسے حالات میں لڑکی شرعی قاضی کے تحت اپنے نکاح فسق
کراسکتی ہئے یا نہی اور شرعی قاضی مفقد بالخبر کے تحت نکاح فسق کرسکتا
براے کرم اس مسلہء کا حل جلد عنایت فرمایں تو اللہ کا شکر ادا کریں گے
میرا
سوال یہ ہے کہ مشروط طلاق کواگر شوہر خود ختم کر دے، یعنی جس کام سے بیوی کو منع
کیا تھا اب اس کی خود اجازت دے دے تو کیا مشروط طلاق ختم ہوسکتی ہے؟ (۲)کبھی کبھار بغیر کسی نیت کے بیوی کو ایسے
ہی کہہ دے کہ ابھی یہاں سے دفع ہو جاؤ یا ابھی جاؤ یہاں سے تو کیا اس سے نکاح پر
فرق پڑے گا؟
میرے شوہر نے فون پر اپنی بیوی کو تین طلاق (طلاق، طلاق، طلاق) دی، (10/جنوری 2003)کو اپنی بہن کی موجودگی میں، اس کے بعد اس کی بیوی کہہ رہی ہے کہ طلاق واقع نہیں ہوئی، کیوں کہ وہ ایام حیض میں تھی۔ فون پر تین مرتبہ طلاق دینے کے بعد اس نے وکیل کے ذریعہ طلاق کے کاغذات بنائے اور دو گواہوں کی موجودگی میں اس پر دستخط کئے اور گواہوں نے بھی اس پر دستخط کئے، اس نے طلاق کی کاپی وکیل کے ذریعہ سے 15/جنوری کوڈاک کے ذریعہ سے بھیجی۔ برائے کرم ہمیں بتائیں کہ کیا طلاق واقع ہوگئی ہے یا نہیں؟
293 مناظر