• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 411

    عنوان:

    جونک لگوانے سے کیا مراد ہے؟

    سوال:

    جونک لگوانے سے کیا مراد ہے؟

    جواب نمبر: 411

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 229/م=240/م)

     

    جونک پانی میں تیرنے والا ایک کیڑا ہے جو خون کو چوس لیتا ہے، آدمی کے جسم کے کسی حصہ میں یا زخم میں فاسد خون بھر جاتا ہے تو اس فاسد مادہ کو نکلوانے کے لیے جونک لگوائی جاتی ہے، اگر کسی نے جونک لگائی اور اس میں اتنا خون بھرگیا کہ اگر اسے کاٹ دیا جائے تو خون بہہ پڑے تو اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے کما في الدر المختار : وکذا ینقضہ علقة مصّت عضواً و امتلأت من الدم ... وفي الشامیة : قولہ علقة: دویبة في الماء تمص الدم اھ (در مختار مع الشامي زکریا: 1/268)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند