• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 307

    عنوان:

    اگر کوئی غسل کے دوران منھ اور ناک میں پانی ڈالے اور پیر دھل کر غسل مکمل کرلے، کیا اس کو وضو دوبارہ کرنا ہوگا یا وضو ہوجائے گا؟

    سوال:

     (۱) اگر کوئی عورت کا بال غیر محرم کو دکھائی دے یا عورت کا سر(دوپٹے سے) ڈھکا ہوا نہ ہواور غیر محرم کو دکھائی دے، تو کیا اس کو اس کو نماز پڑھنے کے لیے دوبارہ وضو کرنا ہوگا؟

     

    (۲) اگر کوئی غسل کے دوران منھ اور ناک میں پانی ڈالے اور پیر دھل کر غسل مکمل کرلے، کیا اخیر میں اس کو وضو دوبارہ کرنا ہوگا یا اسی غسل کے ساتھ اس کا وضوبھی مکمل ہوگیا؟

    جواب نمبر: 307

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 218/م=213/م)

     

     (۱) عورت کا بال یا سر اگر کسی غیر محرم کو نظر آجائے تو اس سے وضو نہیں ٹوٹتا، اس لیے دوبارہ وضو کی حاجت نہیں، ہاں اگر کوئی ناقض وضو امر پیش آجائے تو وضو ٹوٹ جائے گا۔

     

    (۲) غسل تام اور صحیح ہونے کے بعد اخیر میں دوبارہ وضو کی ضرورت نہیں، غسل کے ساتھ ہی وضو بھی ادا ہوجاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند