• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 177026

    عنوان: نجاست غلیظہ کتنی معاف ہے؟

    سوال: نجاست غلیظہ کتنی معاف ہے؟ اور کیا کیا ہے؟ اور نجاست خفیفہ کتنی معاف ہے ؟ نیز چوتھائی کپڑا کا کیا معیار ہے؟ آیا پورے کرتے کا چوتھائی حصہ مراد ہے یا پھر آستین اسی طرح کرتے کی کلیوں کی چوتھائی مقدار ہے؟ براہ کرم، تفصیل سے بتائیں۔ جزاکم اللہ خیرا

    جواب نمبر: 177026

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 589-470/D=07/1441

    (۱) نجاست غلیظہ اگر پتلی ہے جیسے: پیشاب، خون منی وغیرہ تو درہم کے بقدر یعنی ہتھیلی کی گہرائی کے برابر اس کا پھیلاوٴ معاف ہے، اور اگر گاڑھی ہے جیسے: پائخانہ تو سوا چار ماشہ کے برابر معاف ہے۔

    (۲) نجاست خفیفہ بدن یا کپڑے کی جس طرف اور حصہ میں لگی ہے اس حصہ کی چوتھائی مقدار معاف ہے۔

    (۳) پورے بدن یا کپڑے کی چوتھائی حصہ مراد نہیں ہے، بلکہ کرتے میں آستین اسی طرح اس کی ہر ایک کلی مراد ہے، پس ہر کلی الگ الگ شمار ہوگی۔ اسی طرح بدن میں ہاتھ ، پیر، پیٹ ، پیٹھ وغیرہ الگ الگ شمار ہوں گے۔ قال في الدر: وعفا الشارع عن قدر الدرہم وہو مثقال عشرون قیراطا فی نجس کثیف لہ جرم، وعرض مقعر الکف وہو داخل مفاصل اصابع الید فی رقیق من مغلّظة کعذرة آدميّ ۔ (شامی: ۱/۵۲۲) وقال الشامي رحمہ اللہ: ربع طرف أصابتہ النجاسةُ، کالذیل، والکم والدخریص، إن کان المصاب ثوباً ، وربع العضو المصاب، کالید، والرجل إن کان بدنا، وصححہ في التحفة والمحیط والمجتبیٰ والسراج ۔ وفي الحقائق: وعلیہ الفتویٰ ۔ (۱/۵۲۶، زکریا ، دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند