• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 176941

    عنوان: غسل کرتے وقت اگر پیشاب کے قطرے نکل جائے تو کیا غسل دوبارہ کرنا ہوگا ؟

    سوال: غسل کرتے وقت اگر پیشاب کے قطرے نکل جائے تو کیا غسل دوبارہ شروع کرنا ہوگا یا گیس نکل جائے تو؟

    جواب نمبر: 176941

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:536-387/sd=6/1441

    پیشاب کے قطرے یا گیس نکلنے کی وجہ سے غسل دوبارہ کرنا ضروری نہیں ہوگا؛ البتہ وضو ٹوٹ جائے گا، لہٰذا نماز یا قرآن کی تلاوت وغیرہ کے لیے دوبارہ وضو کرنا ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند