• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 176287

    عنوان: ناف سے خارج ہونے والی رطوبت یا میل كا حكم

    سوال: ناف سے کبھی کبھی میل سی رطوبت یا میل نکلتا ہے کیا اس سے وضو ٹوٹ جائے گا ؟کیا جس جگہ پر یہ لگ جائے اس کو دیوے بغیر نماز ہوجائے گی اگر نہیں تو کیا کپڑے بدلنا ضروری ہے ؟

    جواب نمبر: 176287

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:523-438/L=6/1441

    اگر ناف سے رطوبت اندرونی کسی زخم سے نکلی ہو تو وضو ٹوٹ جائے گا؛ البتہ اگر محض گرمی کا اثر ہو یا ناف سے میل نکلے تو وضو نہیں ٹوٹے گا۔

    وإذا خرج من أذنہ قیح أو صدید ینظر إن خرج بدون الوجع لا ینتقض وضوء ہ وإن خرج مع الوجع ینتقض وضوء ہ لأنہ إذا خرج مع الوجع فالظاہر أنہ من الجرح (عالمگیری: ۱۰/۱) فأما الإنسان فإن ما یخرج منہ علی ثلاثة أقسام: قسم منہ ظاہر وبخروجہ لا ینتقض الوضوء وإن أصاب شیئًا لا ینجسہ وہو عشرة أشیاء: وسخ الأذن، ودموع العین والمخاط والبزاق الخ ․․․ (النتف فی الفتاوی: ۲۶/ ما یخرج من الإنسان)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند