• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 175437

    عنوان: منی مذی ودی كی پہچان كیا ہے؟

    سوال: میرا نکاح ہوا ہے رخصتی ابھی نہیں ہوئی ۔میرے شوہر جب کبھی فون پہ کوئی پیار سے بات کرے یا محبت کا اظہار کرے تو مجھے گیلا محسوس ہوتا اور وہ چپچپاہٹ والا گاڑھا مواد ہوتا ہے۔اور چیک کرو تولیس دار قطرے بھی ہوتے ہیں۔اور اس کے ساتھ ہی ناف سے نیچے جگہ پہ کافی درد اٹھتا اور بہت دیر تک یہ درد کہیں یا ہیجان کی کیفیت رہتی ہے۔ اور طبیعت میں اشتعال بھی رہتا ہے۔سمجھ سے بالاتر ہے کی یہ منی ہے یا مذی؟ خدارا میری اوپر بتائی گئی علامات کو مدنظر رکھ رکھ کر رہنمائی کریں تاکہ نمازیں زیادہ توجہ سے ادا کرسکوں اور ناپاکی کے احساس سے نکل سکوں ۔

    جواب نمبر: 175437

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:318-280/sd=5/1441

    فقہائے کرام نے عورت کی منی کی پہچان یہ بیان کی ہے کہ وہ وہ پتلی اور زردی مائل ہوتی ہے، پس صورت مسئولہ میں مذکورہ علامت کو ملحوظ رکھتے ہوئے آپ فیصلہ کرلیں اور ویسے زوجین کے درمیان باہمی بات چیت کے وقت جو مادہ نکلتا ہے، وہ بالعموم مذی ہوتا ہے ۔ ومنی المرأة رقیق أصفر ۔ (الہندیة، ج۱ص-۶۰ ۶۱، ط: زکریا) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند