• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 10738

    عنوان:

    ہمارے گھر میں سرکاری نل سے پانی آتاہے نل میں جو پانی آتا ہے تو ہمیں پاک دکھائی دیتا ہے مگر وہ پانی جہاں سے آتا ہے بڑی ٹینک سے وہ پاک ہے یا نہیں ہمیں معلوم نہیں او رٹینک سے گھر تک جو پانی آنے کا پائپ ہے وہ بیچ میں ٹوٹ کر اس میں غلاظت او رگندہ پانی چلا جاتا ہے مگر نل میں جو گھر تک آتاہے وہ پاک ہی دکھائی دیتا ہے اس کا کیا حکم ہے؟ (۲) اور نل جو زمین سے لگاہوا رہتاہے اگر اس پر گندہ پانی پڑگیا اورسوکھ گیا توکیا اس کا دھونا واجب ہے؟ (۳) دیواروں پر او رپانی کی ٹینک پر گندگی پڑگئی ہو اور بارش کی وجہ سے یا ہوا کی وجہ سے کچھ گندگی اس بارش کے پانی کے ساتھ چلی گئی تو کیا حکم ہے؟ (۴) اوپر جو پانی کی ٹینک رہتی ہے اس کا پانی ناپاک ہوگیا تو جو نکالتے وقت کچھ پانی باقی رہ جاتا ہے کیا پورا نکالنا واجب ہے؟ کیا صرف پورا نل کھول دینے سے اور نل میں پانی آنا بند ہونے سے پاک ہوجائے گا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10738

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 237=212/د

    جب تک بڑی ٹینک کی نجاست کا یقین نہ ہو اس کو پاک سمجھا جائے گااور پائپ سے آنے والے پانی کا اگر رنگ، بو، مزہ نہ بدلے تو ماء جاری کے حکم میں ہونے کی وجہ سے وہ پاک ہے۔

    (۲) جو نل زمین سے لگا ہو اور اس پر نجس پانی گرجائے تو تین مرتبہ دھونا ضروری ہے۔

    (۳) دیواروں اور پانی کے ٹینک پر اگر نجاست گرجائے، پانی کا ٹینک دہ دردہ سے کم ہو تو پورا پانی نکالنا واجب ہے۔

    (۴) نکالتے وقت جو پانی باقی رہ گیا، بالٹی اور پھر چھوٹے برتن سے اس کا بھی نکالنا ضروری ہے، اور آسان طریقہ یہ ہے کہ نیچے سے جو موٹر چلادیا جائے اور اوپر سے ٹنکی کا ڈھکن ہٹاکر اتنا بھرا جائے کہ ٹنکی کے منھ سے پانی بہنے لگے تو بھی ماء جاری کے حکم میں ہونے کی وجہ سے پاک ہوجائے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند