• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 590

    عنوان: کسی سے رقم لینے کے بعد زمین دوسرے کے ہاتھ فروخت کرنا؟

    سوال:

    زمین کا ایک دلال ایک شخص کو زمین بیچ رہا تھا، اس خریدنے والے شخص نے اس کو کچھ روپئے ایڈوانس دیے، اس کے باوجود بھی کیا دلال اس زمین کو کسی دوسرے شخص کے ہاتھ بیچ سکتا ہے؟

    والسلام

    جواب نمبر: 590

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 227/ل=227/ل)

     

    اگر اس شخص نے دلال کو بطور معاہدہ کے روپیہ دیا تھا معاملہ بیع ابھی طے نہیں ہوا تھا تو یہ بیع منعقد نہیں ہوئی اور دلال کو اس زمین کا دوسرے کے ہاتھ فروخت کرنا درست ہے البتہ دلال کو وعدہ کرلینے کے بعد اس کو پورا کرنا چاہئے اور اگر بیع تام ہوگئی تھی تو پھر دلال کو دوسرے کے ہاتھ بیچنے کا اختیار نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند