• معاملات >> شیئرز وسرمایہ کاری

    سوال نمبر: 174845

    عنوان: شیر مارکیٹ میں اکویٹی یا کرنسی میں ٹریڈ کرنا

    سوال: سوال: شیر مارکیت میں اکویٹی میں کم قیمت پر شیر لینا اور کچہ وقت بعد قیمت بڑنے پر فروخت کرنا کیا یہ جوا ہے اور حلال ہے یا نہں۰ کرنسی میں آن لائن ٹریڈنگ کرنا جس میں صرف یہ طے کرنا ہوتا ہے کی کچھ وقت بعد کرنسی کی قیمت بڑھے گی یا گھٹے گی اگر کوء بڑھنے کے لیے ایک منٹ یا اس سے زیادہ کا وقت طے کرتا ہے اور اس کے لیے کچھ قیمت لگاتا ہے اگر اس کا انداز صیح ہوا تو اسے منافع حاصل ہوتا اگر غلط ہوا تو جو قیمت لگاء تھی اسکا نقصان اب اس میں سے کچھ حاصل نھیں ہوگا اس طرح کرنسی گٹھنے کے لیے اگر کوء قیمت لگاتا ہے اگر اندازہ صیح ہوا تو نفع نہں تو نقصان کیا اس طرح کرنسی میں روپیے لگانا جوا ہے یا نہں اور کیا یہ حلال ہے؟

    جواب نمبر: 174845

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 383-453/H=05/1441

    (۱) شیئر مارکیٹ میں کم قیمت پر شیئر لینا اور فوراً کچھ وقت بعد قیمت بڑھنے پر فروخت کرنا یہ جوے اور سٹہ بازی کی ایک شکل ہے جو کہ ناجائز اور حرام ہے۔

    (۲) کرنسی میں آن لائن ٹریڈنگ کرنا مختلف وجوہات کی وجہ سے ناجائز ہے مثلاً یہ کہ یہ معدوم کی بیع ہے، اسی طرح اس میں بیع قبل القبض پائی جاتی ہے اور بھی دیگر وجوہات ہیں جن کی وجہ سے اس کو ناجائز کہا جاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند