• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 8065

    عنوان:

    رمضان سے متعلق ایک سوال ہے جو میں علماء حضرات سے جاننا چاہتاہوں، برائے کرم جلد جواب دیں۔ (۱)اگرمیرے سامنے بیٹھنے والوں کو میرے منھ سے آنے والی بد بو سے تکلیف ہوتی ہو اور میرا حاکم بہت سخت قسم کا ہو اورمیری نوکری کو خطرہ ہو تو کیا میں برش کرسکتاہوں؟ اس میں اللہ اوراللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا فرمان ہے اورعلمائے دین اورمفتیان کرام کیا فرماتے ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 8065

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1042=1042/ م

    روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ (برش) کرنا مکروہ ہے، منھ سے آنے والی بدبو، مسواک سے بھی زائل ہوسکتی ہے، اور مسواک کرنا مسنون ہے، اس لیے مسواک ہی استعمال کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند