• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 7889

    عنوان:

    کیا ہم رمضان میں روزہ کی حالت میں بیوی کے ساتھ ہمبستر ہوسکتے ہیں؟

    سوال:

    کیا ہم رمضان میں روزہ کی حالت میں بیوی کے ساتھ ہمبستر ہوسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 7889

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1209=1055/ل

     

    نہیں! بیوی کے ساتھ روزہ کی حالت میں صحبت کرنے سے قضاء اور کفارہ دونوں واجب ہوجاتا ہے، یعنی قضاء کا ایک روزہ اور کفارہ کے مسلسل ساٹھ روزے رکھنے ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند