• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 7784

    عنوان:

    پاکستان کے دیوبندی مفتی صاحب نے ذکر کیاکہ شوال کے چھ روزے بدعت ہیں ، کیاان کا کہنا درست ہے؟ (۲) کیا آپ مجھے صحیح حدیث کا حوالہ دے دیں گے کہ شوال کے چھ روزے بدعت نہیں ہیں؟

    سوال:

    پاکستان کے دیوبندی مفتی صاحب نے ذکر کیاکہ شوال کے چھ روزے بدعت ہیں ، کیاان کا کہنا درست ہے؟ (۲) کیا آپ مجھے صحیح حدیث کا حوالہ دے دیں گے کہ شوال کے چھ روزے بدعت نہیں ہیں؟

    جواب نمبر: 7784

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1573=1492/ د

    (۱) مذکورہ مفتی صاحب نے جو کچھ ذکر کیا ہے ان کے قلم سے لکھواکر بھیجیں۔

    (۲) عن أبي أیوب الأنصاري رفعہ من صام رمضان ثم أتبعہ بست من شوال کان کصیام الدہر، مسلم، ترمذی، ابوداوٴد وغیرہ (جمع الفوائد ج۱ ص۱۵۶) قال في المراقي ومنہ أي من المندوب صوم ست من شھر شوال لقولہ صلی اللہ علیہ وسلم من صام رمضان فأتبعہ ستا من شوال کان کصیام الدھر۔ (حاشیة طحطاوي علی المراقي:۶۴۰)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند