• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 2772

    عنوان:

    کیا گھر کے ایک کونے میں عورت اعتکاف میں بیٹھ سکتی ہیں؟ یا صرف مرد ہی کے لیے مسجد میں اعتکاف میں بیٹھنا جائز ہے؟

    سوال:

    کیا گھر کے ایک کونے میں عورت اعتکاف میں بیٹھ سکتی ہیں؟ یا صرف مرد ہی کے لیے مسجد میں اعتکاف میں بیٹھنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 2772

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 83/ د= 74/ د

     

    جی ہاں گھر کے کونے میں بیٹھ سکتی ہے۔ جس طرح مرد کے لیے رمضان کے اخیر عشرہ کا اعتکاف مسنون ہے ۔ مرد محلہ کی مسجد میں اعتکاف کرتا ہے، اسی طرح عورت کے لیے بھی یہ اعتکاف مسنون ہے، مگر عورت اپنے گھر میں جو جگہ نماز وغیرہ کے لیے خاص رکھی ہے خواہ کمرہ ہو یا تخت، چوکی وغیرہ، عورت اسی جگہ اعتکاف کرے۔ اور اس جگہ سے بدون پیشاب پاخانہ کھانے پینے کی ضرورت کے وہاں سے نہ اٹھے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند