• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 2724

    عنوان: ایک ساتھ مسجد کی دو منزلوں  میں نماز تراویح پڑھنا ؟

    سوال:

    ہماری مسجد میں دس سال سے نماز تراویح ہوتی ہے، دوسری اورتیسری منزل میں تین پارے اور پہلی منزل میں سوا پارہ۔ حال ہی میں ایک مفتی صاحب آئے تھے انہوں نے فتوی دیاکہ ایک ساتھ دو منزل میں نماز تراویح پڑھنا حرام ہے۔ میں ایک ہی مسجد کے دو فلور پر نماز تراویح کے سلسلے میں فتوی لینا چاہتا ہوں۔

    جواب نمبر: 2724

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 79/ د= 70/ د

     

    حرام کا حکم لگانا درست نہیں ہے، کیونکہ صحابہ کرام متفرق ٹولیوں میں الگ الگ تراویح کی نماز جماعت سے پڑھتے تھے، البتہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سب کو ایک جماعت پر متفق کیا، اس لیے لائق عمل افضل طریقہ یہی ہے کہ ایک مسجد میں ایک ہی جماعت ہو۔ مسجد کے دونوں فلور میں الگ الگ جماعت کرنا اگر نفسانیت کی غرض سے نہ ہو اور آواز بھی نہ ٹکراتی ہو تو جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند