• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 2687

    عنوان:

    کیا قے آنے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے؟ اگر ایسا ہوا تو پھرکیا کرناچاہئے؟

    سوال:

    کیا قے آنے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے؟ اگر ایسا ہوا تو پھرکیا کرناچاہئے؟

    جواب نمبر: 2687

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 62/ د= 53/ د

     

    آپ ہی آپ قے آنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، تھوڑی قے ہوئی ہو یا زیادہ۔ اور اگر اپنے اختیار سے قے کیا اور بھر منھ قے ہوئی تو روزہ ٹوٹ گیا۔ لہٰذا اگر پہلی صورت پیش آئی ہے تو روزہ نہیں ٹوٹا۔ اور اگر دوسری صورت پیش آئی ہے تو ایک روزہ کی قضا رکھ لیں۔ کفارہ واجب نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند