• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 2305

    عنوان:

    شعبان کے نفل روزوں کے بارے میں سناہے کہ یہ بدعت ہے۔ براہ کر م، تفصیل سے جواب دیں۔

    سوال:

    شعبان کے نفل روزوں کے بارے میں سناہے کہ یہ بدعت ہے۔ براہ کر م، تفصیل سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 2305

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 710/ م= 705/ م

     

    ماہِ شعبان کے نفل روزے بدعت نہیں ہیں اس لیے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ان روزوں کا ثبوت ہے، مشکوٰة شریف میں ہے: عن أم سلمة قالت ما رأیت النبي صلی اللہ علیہ وسلم یصولم شھرین متتابعین إلا شعبان ورمضان اور جن روایات میں نصف شعبان کے بعد روزوں کی ممانعت وارد ہے وہ شفقةً و ترحماً علی الأمة کے قبیل سے ہے یعنی اس وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا تاکہ رمضان کے روزے رکھنے میں کمزوری محسوس نہ بناءً علیہ اگر ماہِ شعبان کے نفل روزے رکھنے کی وجہ سے ضعف کا اندیشہ نہ ہو اور نہ رمضان کے روزے چھوٹنے کا خوف ہو تو شعبان کے روزے رکھنے میں مضائقہ نہیں، البتہ نصف شعبان کے بعد نہ رکھنا اولیٰ ہے تاکہ رمضان کے روزے متأثر نہ ہوں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند