• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 178548

    عنوان: رمضان میں میاں بیوی كا مقاربت كرنا؟

    سوال: رمضان میں سحری سے پہلے میاں بیوی ایک دوسرے کے قریب آسکتے ہیں اور غسل سحری کے بعد کر سکتے ہیں؟ یا اس کا کیا طریقہ کارہے ؟ براہ کرم، پوری تفصیل کے ساتھ بتائیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 17854801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 786-630/D=09/1441

    سحری کا وقت ختم ہونے سے پہلے زوجین کا مقاربت کرنا جائز ہے۔ فارغ ہونے کے بعد اگر سحری کا وقت ختم ہونے سے پہلے غسل کرلیں تو زیادہ بہتر ہے لیکن اگر اس کا وقت نہ ملے سحری کے بعد جلد سے جلد کرلیں، نماز قضا ہونے کی نوبت نہ آئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند