• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 171102

    عنوان: روزہ کی حالت میں نسوار لینے کا حکم

    سوال: کیا روزہ کی حالت میں نسور حرام ہے یا مکروہ ؟ کیا روزہ کی حالت میں سیگریٹ کی طرح نسور بھی ممنوع ہے؟

    جواب نمبر: 171102

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:842-699/N=11/1440

    جی ہاں! روزہ کی حالت میں سگریٹ کی طرح نسوار لینا بھی ناجائز وممنوع ہے اور سگریٹ کی طرح نسوار لینے سے بھی روزہ فاسد ہوجاتا ہے۔ (فتاوی دار العلوم دیوبند ۶: ۴۲۸، سوال:۱۳۹، مطبوعہ: مکتبہ دار العلوم دیوبند، فتاوی عثمانی ۲: ۱۹۲،فتوی مکتوبہ :حضرت مفتی محمد تقی صاحب مد ظلہ ومصدقہ حضرت مفتی محمد شفیع صاحب،مطبوعہ: مکتبہ معارف القرآن کراچی، مستفاد: ،آپ کے مسائل اور ان کا حل جدید تخریج شدہ ۴: ۵۷۶، مطبوعہ: کتب خانہ نعیمیہ دیوبند) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند