عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 170652
جواب نمبر: 17065201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1077-902/H=09/1440
مفسدات صوم میں ٹی وی کا دیکھنا شامل نہیں ہے اس لئے اگر ٹی وی دیکھ لی تو اگرچہ روزہ نہیں ٹوٹے گا مگر روزہ کی برکات کا ختم ہو جانا توظاہر ہی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
مجھے یہ بات معلوم کرنا ہے کہ شعبان میں ۱۵ کی روزہ احادیث سنت اور اجماع امت سے وارد ہے یا نہیں جو بنام شب برأت سے مشہور ہے۔
2770 مناظرمیرا
سوال یہ ہے کہ میں آنے والے رمضان میں اعتکاف میں بیٹھنا چاہتاہوں،مگر ایک سوال ہے
کہ وہاں جمعہ کا بیان ایک شافعی امام کرتے ہیں جب کہ مسجد حنفی مسلک کی ہے۔ یہ
امام صاحب انگریزی اورعربی ملا کر خطبہ دیتے ہیں، داڑھی غیر شرعی ہے یعنی ایک مشت
سے کم کراتے ہیں، ٹخنے چھپاتے ہیں۔ مہربانی فرماکر بتائیں کہ کیا میں ایسی مسجد
میں اعتکاف کرسکتا ہوں یا نہیں؟ باقی تمام نمازیں ہمارے امام صاحب سنی، حنفی،
دیوبند سے فارغ ہیں وہی کراتے ہیں۔
حافظ صاحب کے لیے تراویح کے پیسوں کے بارے میں مفصل جواب دیں؟
3404 مناظر