• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 168703

    عنوان: کیا اگر بتی کے دھویں سے روزہ ٹو ٹ جاتاہے؟

    سوال: کیا اگر بتی کے دھواں سے روزہ ٹو ٹ جاتاہے؟

    جواب نمبر: 168703

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:558-451/sn=6/1440

    اگر کسی جگہ اگربتی جل رہی ہو اور کوئی روزہ دار وہاں چلا جائے اور خوشبو پالے یا اس کا دھواں از خود اندر چلا جائے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹے گا؛ لیکن بہرحال ماہِ رمضان میں دن کے اوقات میں اگربتی جلانے سے احتیاط کرنی چاہیے۔

    (أو دخل حلقہ غبار أو ذباب أو دخان) ولو ذاکرا استحسانا لعدم إمکان التحرز عنہ، ومفادہ أنہ لو أدخل حلقہ الدخان أفطر أی دخان کان ولو عودا أو عنبرا لہ ذاکرا لإمکان التحرز عنہ فلیتنبہ لہ کما بسطہ الشرنبلالی.

    (قولہ: ومفادہ) أي مفاد قولہ دخل أي بنفسہ بلا صنع منع الخ (الدرالمختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) ۴/۳۶۶، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند