• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 163683

    عنوان: علماء کرام کا ہدیہ تراویح میں اختلاف کیوں ہے

    سوال: حضرات علماء کرام کا ہدیہ تراویح میں اختلاف کیوں ہے اور قائلین جواز کی دلیل کو عدم قائلین جواز تسلیم نہیں کرتے اور قائلین عدم جواز قائلین جواز کی دلیل کو تسلیم نہیں کرتے اور قائلین جواز کے بیانات موجود ہیں اس سے امت میں تفرقہ پیدا ہوتا ہے نیز آپ اپنا موقف بھی بیان فرمائیں۔

    جواب نمبر: 163683

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1397-1194/L=11/1439

    تراویح کی اجرت کے سلسلے میں یہاں کا فتوی عدمِ جواز کا ہے ، مزید تفصیل کے لیے یہاں سے جاری ایک رسالہ”معاوضہ علی التراویح کی شرعی حیثیت“ کا مطالعہ کرلیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند